جدید ترین کروز میزائل لانچ، نیسکام کی بڑی کامیابی،پاکستان نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیسکام کی بڑی کامیابی، نیسکام سائنسدانوں  نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کر کے قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے میں مؤثر ہے، جبکہ تیمور کروز میزائل جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تیمور میزائل کی کامیابی پاک فضائیہ کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔ تیمور ویپن سسٹم علاقائی سکیورٹی ماحول میں پاکستان کے قابلِ اعتماد دفاع کو مضبوط بناتا ہے اور یہ کامیابی قومی سلامتی کے اہداف کے حصول میں عزم اور تکنیکی خود کفالت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی یو اے ای صدر کو شاندار فضائی سلامی

فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا، جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سائنسدانوں اور انجنیئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

صدرِ مملکت نے بھی پاک فضائیہ کی جانب سے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہے۔ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیشرفت ہے اور دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

ٹیسٹ فائرنگ کے مشاہدہ میں پاک افواج کے سینئر افسران، ممتاز سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی ٹیم کو پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور قومی دفاع مضبوط بنانے کے جذبے پر مبارکباد دی اور کہا کامیابی خودکفالت اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے قومی عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تیمورویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ایئرچیف آف اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے سائنسدانوں اور میزائل سسٹم پر کام کرنے والے ماہرین کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی بدولت ملک کا دفاع مزید مستحکم ہوگا۔

صدر آصف زرداری نے بھی پاک فضائیہ کے ٹیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملکی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت اور عزم کی واضح علامت ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے نہ صرف قومی دفاع مضبوط ہوگا بلکہ خطے میں استحکام کو بھی تقویت ملی ہے ، پاک فضائیہ کے اس تجربے نے پاکستان کی دفاعی صنعت میں تکنیکی برتری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کو ظاہر کیا ہے، جو ملکی سلامتی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

Scroll to Top