امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نےکہا ہےکہ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو جو مقام عالمی سطح پر ملا پہلےکبھی نہیں ملا، جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی، دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے مابین متعدد روابط قائم ہوئے اور پاکستان کی اس کامیاب سفارت کاری کا کریڈٹ قیادت کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی قیادت سمیت سب کی توجہ مسئلہ کشمیر پر ہے،سفیر پاکستان رضوان شیخ
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی امریکا کے ساتھ طویل شراکت داری ہے، امریکا میں پاکستان کی سفارتکاری کامیابی سے جاری ہے اور مستقبل میں پاک امریکا شراکت داری میں مزید بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سلامتی کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، پاک امریکا شراکت داری عالمی امن و استحکام کیلئے ہے۔
پاکستان اور امریکا دنیا میں آبادی کے لحاظ سے 5 بڑے ملکوں میں شامل ہیں، دنیا کی دو بڑی آبادیوں میں قریبی اور اچھے تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے چھوٹی سی غلطی سے کروڑوں جیت لئے
ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتکاری میں خود ایک مشیر کے طور پر کام کر رہا ہوں، آج کے دور میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، امریکا میں پاکستان کی سفارتکاری کامیابی سے جاری ہے، سفارتکاری کے عمل میں آپ سب بھی شراکت دار ہیں۔




