ہربھجن

ٹی 20 ورلڈکپ ،بھارت ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، افغانستان سیمی فائنل کھیلیں گے،ہربھجن سنگھ

ممبئی:سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق اپنی پیش گوئی کر دی ۔

بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں 7 فروری 2026 سے شروع ہونے والے اس میگا ایونٹ کیلئے ہربھجن نےحیران کن طور پر دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو اپنی پسندیدہ ٹیموں میں شامل نہیں کیا ۔

ہربھجن سنگھ کے مطابق میزبان بھارت کو ہوم گراؤنڈ اور مقامی کنڈیشنز کا واضح فائدہ حاصل ہوگا، جس کی بنیاد پر وہ ٹورنامنٹ کے مضبوط ترین اُمیدواروں میں شامل ہے ۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ صرف کنڈیشنز سے واقفیت ہی کافی نہیں بلکہ اصل امتحان ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے دباؤ کو سنبھالنے میں ہوتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اگر بھارتی ٹیم اعصابی دباؤ پر قابو پا لیتی ہے تو اس کے پاس ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہوگا ۔

سابق آف اسپنر نے بھارت کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو بھی سیمی فائنل تک رسائی کی مضبوط اُمید وارقرار دیا۔

ان کے مطابق یہ دونوں ٹیمیں تجربہ، توازن اور بڑے میچ کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جو انہیں کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں خطرناک بناتی ہیں ۔

سب سے زیادہ حیران کن پیشگوئی چوتھی ٹیم کے انتخاب پر سامنے آئی، جہاں ہربھجن سنگھ نے افغانستان کو سیمی فائنل کے لیے مضبوط اُمیدوار قرار دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرکے جوزبٹلر کی برابری کرلی

انکا کہنا تھا کہ افغان ٹیم نے حالیہ برسوں میں ٹی20 کرکٹ میں غیر معمولی ترقی کی ہے ، افغانی اسپنرز ایشیائی کنڈیشنز میں کسی بھی ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ انگلینڈ ایک مضبوط اور متوازن ٹیم ہے مگر موجودہ حالات میں ان کیلئے سیمی فائنل تک پہنچنا آسان نہیں ہوگا ۔

Scroll to Top