آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان خواجہ ایشیز سیریز کا سڈنی میں پنک ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کرنے والے عثمان خواجہ 88 واں ٹیسٹ کھیل کر ریٹائر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کومہ میں چلے گئے

39 سالہ عثمان خواجہ نے 2011 میں ڈیبیو کیا، انہوں نے 15 سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں 6 ہزار سے زائد رنز بنائے۔

عثمان خواجہ نے عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے آف دی فیلڈ ایک میراث قائم کی، وہ آسٹریلیا کے پہلے پاکستان میں پیدا ہونے والے اور پہلے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

عثمان 2023 میں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر اور شین وارن ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، وہ 2023 میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں احساس قناعت ہے، میں آسٹریلیا کی طرف سے بہت زیادہ میچز کھیلنے کی وجہ سے خوش قسمت ہوں، مجھے امید ہے کہ میں نے لوگوں کو متاثر کیا ہو گا۔

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا ٹود گرین برگ نے بتایا کہ عثمان خواجہ نے آسٹریلوی کرکٹ میں اپنی غیر معمولی پرفارمنس سے بہت حصہ ڈالا، عثمان خواجہ فاؤنڈیشن سے انہوں نے اپنا تاثر قائم کیا وہ ہمارے ایک اسٹائلش اور شاندار بیٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرکے جوزبٹلر کی برابری کرلی

ٹوڈ گرین برگ آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے عثمان خواجہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ عثمان خواجہ 87 ٹیسٹ 40 ون ڈے اور 9 ٹی 20میچز کھیل چکے ہیں، ایشیز سیریز کا آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے ایس سی جی میں شروع ہو گا۔

Scroll to Top