کاغذات مکمل ہونے کے باوجود5ہزار چالان ڈرائیورز کا جینادوبھر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ٹریفک پولیس کی پھرتیاں،کاغذات مکمل ہونے کے باوجود شہرمظفرآباد اور گرد ونواح میں ٹیکسی چلانے والوں کا جینا دو بھر کردیا گیا۔۔

چالان چٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے انتہائی زیادتی کرکے نوجوان ڈرائیور کو خودکشی پرمجبور کردیا ۔۔

امبور کے رہائشی سوزوکی ڈرائیور اشفاق احمد ولد مظفر حسین نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز انسپکٹر ٹریفک پولیس واجد علوی نے تمام تر کاغذات موجود ہونے کے باوجود 5ہزار کا چالان کردیا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی اے ای اے کی 21 کینسر ہسپتالوں کے قیام پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کردار کی تعریف

چٹ پر رجسٹریشن کا نہ ہونا درج کیا گیا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کے دن مقبول نامی اے ایس آئی نے گاڑی روک کر1 ہزار روپے مانگے ۔

انکار کرنے پر رجسٹریشن بک موجود ہونے کے باوجود5 ہزار روپے کی چٹ دھما دی گئی جس پر واضح لکھا ہوا ہے کہ رجسٹریشن بک موجود نہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگی رہنما سردار طاہر انور کا حکومتی کمیٹی سے دستبرداری کا اعلان

رجسٹریشن بک دیکھنے کے باوجود دونوں ٹریفک پولیس آفیسران نے میرے خلاف ایسے من گھڑت چالان کئے، جس پر میرے سوزوکی مالک نے مجھے چالان ادا کرنے کے بعدگاڑی سے اتارنے کی دھمکی دی ہے ۔۔

میری آئی جی آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کرتے ہوئے انکوائری کی جائے کہ آخر کیوں غریب دیہاڑی دار ڈرائیوروں کے ساتھ اس طرح کی جعلی کاروائی کی جارہی ہیں اور بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا کمپنی نےسوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا

اگر میرے زیراستعمال سوزوکی زیر نمبر LES-14-9825 کی واگزاری نہ کی گئی اور جرمانہ معاف نہ کیا گیا تو بچوں سمیت گاڑی پر پٹرول ڈال کر خود کشی کرونگا ۔۔

گاڑی کی قیمت اورمیرے بچوں سمیت خود کشی کی ذمہ دار ٹریفک پولیس مظفرآباد اور ارباب اختیار ہونگے، ا س حوالے سے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے پاس درخواست دی ہے دیکھتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ کیا انصاف کرتے ہیں ۔

Scroll to Top