پنجاب: زبانی لین دین پر پابندی عائد،پٹواریوں کو بیع اور انتقال سے روک دیا

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)پنجاب میں زبانی لین دین پر پابندی عائد، پٹواریوں کو وراثت منتقلی کے سوائے تمام زبانی بیع اور انتقال سے روک دیا گیا۔

وراثت کے معاملات کے علاوہ کوئی بھی انتقال زبانی لین دین،بیان یا دعوے کی بنیادپر درج یا منظور نہیں کیا جائے گا

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کا کوئی متبادل نہیں، سردار عتیق احمد خان

اراضی ریکارڈ اور منتقلی شفاف بنانے کیلئے بورڈ آف ریونیو نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پٹواریوں کو وراثت کی منتقلی کے سوائے تمام زبانی بیع اور انتقال سے روک دیا

بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں زبانی لین دین پر پابندی عائد کردی گئی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیلی نار کا انتظام سنبھال لیا

زمین کی منتقلی کے انتقالات زبانی لین دین کے بجائے باقاعدہ رجسٹرڈ دستاویز پر مبنی ہونے چاہئیں۔

وراثت کے معاملات کے علاوہ، کوئی بھی انتقال زبانی لین دین، بیان یا دعوے کی بنیاد پر درج یا منظور نہیں کیا جائے گا ۔

وراثت سے متعلق انتقالات واحد استثنیٰ ہیں اور قانون کے مطابق منظور ہوتے رہیں گے ۔ بورڈ آف ریونیو نے احکامات جاری کردیئے۔

احکامات کے مطابق زمین کے حقوق کی منتقلی، بشمول فروخت، رہن، تبادلہ، اور ہبہ ایک ایسی دستاویز پر مبنی ہونی چاہیے جو دی رجسٹریشن ایکٹ انیس سو آٹھ اور دی ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ اٹھارہ سو بیاسی کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ ہو ۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تمام ریونیو افسران کو ہدایات پرسختی سےعمل یقینی بنانے کی ہدایت کردی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قواعد کےتحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Scroll to Top