مظفرآباد؍غازی آباد؍دھیرکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)آل جموںوکشمیرمسلم کانفرنس کے صدرسردارعتیق احمدخان کادھیرکوٹ کادورہ۔
جگہ جگہ شانداراستقبال کیاگیا،مختلف تقریبات میں شرکت ۔گذشتہ روز صدرمسلم کانفرنس کی زیرصدارت مجاہداول ہائوس غازی آبادمیںغربی باغ کے سینئرعہدیداران اورکارکنان کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔
آزادکشمیرکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت۔اجلا س میں اس بات کااعادہ کیاگیا کہ ریاست جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کاکوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔
سردار عتیق خان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرکایہ خطہ ہمارے بزرگوں نے ڈوگروں سے لڑ کرآزادکروایاہے ۔پوری ریاست آزادجموںوکشمیرکی آزادی اورپاکستان کے ساتھ الحاق تک پرامن جدوجہدجاری رہے گی۔
کارکنان ،مسلم کانفرنس اورمضبوط اورفعال کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار اد اکریں۔یونین کونسل،وارڈز اورپولنگ سٹیشن کی سطح سے تنظیم سازی مکمل کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: غیرملکی شہریوں سے نکاح کے نئے ضوابط، شرائط منظور
مسلم کانفرنس نے مشکل حالات میں اعتمادکے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہنے والے تمام کارکنان اورعہدیداران مبارکبادکے مستحق ہیں۔مسلم کانفرنس ہمارے اصلاف کاورثہ ہے ۔اس پرپہرہ دینے والے ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں۔
سردار عتیق خان کا کہنا تھا کہ مشکل دن چکے ہیں آنے والاکل اچھی نویدکے ساتھ طلوح ہوگا۔مسلم کانفرنس تمام برادریوں کاگلدستہ ہے ۔ہم نے کبھی برادری کی سیاست نہیں کی۔ ہمیشہ عوامی مفادکوترجیح اول بنائے رکھا۔
سردار عتیق نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی کیلئے جوخدمات پیش کیں ہیں وہ کسی جماعت کے حصے میں نہیں۔مسلم کانفرنس کومضبوط کرناتحریک آزادی کومضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحادبرقرار رکھے اورگھر گھرمجاہداول کاپیغام پہنچائیں۔اس موقع انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے آزادکشمیربھرمیں ورکرکنونشن منعقد کئے جارہے ہیں۔
ڈڈیال اوربھمبرمیں شانداراورکامیاب ورکرکنونشن منعقد ہونے کے بعددیگراضلاع میں بھی ورکرکنونشن منعقد کئے جائیں ۔کارکنان تمام اضلاع میں ورکرکنونشن کے انعقاد میں بھرپوراورفعال کرداراداکریں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم کانفرنس شہیدوں اورغازیوں اورتحریک آزادی کشمیر کی بانی جماعت ہے ۔یہ جماعت کشمیریوں کے تشخص کی ضامن بھی اورکشمیریوں کی تحریک آزادی نازک مرحلے سے گزررہی ہے ۔
ہندوستان پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کشمیرکودبانہیں سکتا۔اجلاس سے میجر(ر) نصراللہ خان ،سردارساجد اقبال عباسی ،ممبران ضلع کونسل راجہ تبارک علی،سردارشوکت افضل،ملک امان،سلیم عباسی،نصرین اخترراجہ،سرداریاسین لقمان ،راجہ منیرخان،عاصم عباسی،ودیگرغربی باغ کے سینئرکارکنان وعہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدرمسلم کانفرنس کی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہارکرتے ہیںاورمجاہد اول کادیاہواپیغام گھرگھرپہنچائیں گے۔
مسلم کانفرنس کومضبوط اورفعال بنانے کیلئے بھرپورکرداراداکریں گے۔انشاء اللہ صدرمسلم کانفرنس کی ہدایت کے مطابق یونین کونسلز،وارڈز اورپولنگ سٹیشن کی سطح پرجماعت کی تنظیم سازی کومکمل کرینگے اورآمدہ انتخابات کی تیاری شروع کرینگے۔
دریں اثناء صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے مختلف مقامات،کالیاں چمیاٹی،کیری چمنکوٹ میں کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کا گلی بٹھاری کے مقام پرشانداراستقبال کیاگیا،فلگ شگاف نعروں سے علاقہ گونج اٹھا،کارکنان نے پھولو ں کی پتیاں نچھاور کیں۔
فضا’’کشمیربنے گاپاکستان ‘‘رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس،مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان زندہ آباد اورکشمیر کاسفیرسردارعتیق ،تعمیر وترقی کانشان سردارعتیق احمدخان کے نعروں سے گونج اٹھی۔




