کینیڈا جانے کے خواہشمندہنرمندافراد کیلئے زبردست آفر

کینیڈا(کشمیر ڈیجیٹل) کینیڈا نے فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام ایکسپریس انٹری کے تحت ہنر مند افراد کیلئےزبردست موقع فراہم کردیا۔

کینیڈا کی حکومت کے مطابق اس پروگرام کے تحت ایسے افراد کو منتخب کیا جائے گا جو تعلیم، کام کے تجربے، زبان کی مہارت اور دیگر معیار پر پورا اترتے ہوں، غیر ملکی شہری بشمول پاکستانی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار آزادکشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے پرحکومتی اقدامات باعث اطمینان قرار

درخواست دہندگان کو کام کے تجربے، تعلیم کی قومی پیشہ ورانہ درجہ بندی اور زبان کی مہارت سمیت کئی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔

پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کم از کم 67 پوائنٹس کا حصول ضروری ہے جو مختلف عوامل پر مبنی ہوتے ہیں جیسے زبان کی مہارت (زیادہ سے زیادہ 28 پوائنٹس)، تعلیم (زیادہ سے زیادہ 25 پوائنٹس)، ہنر مند کام کا تجربہ (زیادہ سے زیادہ 15 پوائنٹس)، عمر (زیادہ سے زیادہ 12 پوائنٹس)، کینیڈا میں روزگار کا بندوبست (زیادہ سے زیادہ 10 پوائنٹس)اور موافقت (زیادہ سے زیادہ 10 پوائنٹس)شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ذاتی اور مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ناگزیرہوچکا،سی ڈی ایف و فیلڈ مارشل عاصم منیر

درخواست دہندگان کو اپنے ایکسپریس انٹری پروفائل میں کینیڈا میں آباد ہونے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت دینا ہوگا، پانچ افراد کے خاندان کے لیے کم از کم 32,168 کینیڈین ڈالرز کی ضرورت ہوگی

جبکہ چھ رکنی خاندان کے لیے 36,280 کینیڈین ڈالرز اور سات رکنی خاندان کے لیے 40,392 کینیڈین ڈالرز درکار ہوں گے۔یہ فنڈز بینک یا مالیاتی اداروں سے آفیشل لیٹر کے ذریعے ثابت کیے جا سکتے ہیں۔

Scroll to Top