ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 219 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے مقرر تھی

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون: پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان

جنوری کیلئے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ دسمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر تھی ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈھاکا میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا اسپیکر ایاز صادق سے غیر متوقع مصافحہ

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 10 روپے69 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے 19 پیسےمقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔

Scroll to Top