اسلام آباد؛وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔
نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، تحریک انصاف مذاکرات کے لیے سنجیدہ تجاویز لے کر اسپیکر اسمبلی کے دفتر آجائیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکی تیاریاں مکمل
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر پی ٹی آئی کے پرانے لوگوں سے بھی بات چیت کرنےکے لیے تیار ہیں لیکن ان کے پاس مینڈیٹ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی اختیارات محمود خان اچکزئی کو دئیے ہیں لیکن علیمہ خان کہتی ہیں جو مذاکرات کی بات کرے گا اس کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں ہے۔
اس موقع پر پروگرام میں شامل پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہا کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت سنجیدہ ہے تو ان سے مذاکرات کرے۔
دوسری طرف حکومت کی طرف سے نامزداپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کیساتھ بالواسطہ رابطے کا بھی انکشاف ہواہے اور ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے مشترکہ دوست کے ذریعےپیغام پہچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی برطانیہ کا خاتون کی تقریر سے اظہار لاتعلقی ،ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی نامزد اپوزیشن لیڈرمحمود اچکزئی رابطہ کرکے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔




