ڈھاکہ:بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا اور کئی روز سے وینٹی لیٹر پرتھیں۔
خالدہ ضیا1991سے 1996 سے بنگلہ دیش کی وزیراعطم رہی ہیں،خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کچھ روز قبل ہی 17 سالہ جلا وطنی کے بعد واپس پہنچے تھے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور باقاعدگی سے ڈائیلاسزکیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب بھی ڈائیلاسز روکا جاتا ہے تو ان کی حالت میں نمایاں طور پر بگاڑ آ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش انتخابات، جماعت اسلامی اتحاد مزید مضبوط، انقلابی طلبہ کی پارٹی بھی شامل ہوگئی




