ڈیڈلائن میں چند دن باقی ،جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ، شوکت نواز میر

مظفرآباد؛جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر رہنماء،صدر مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ90 دنوں کا ٹائم دیا تھا ہماری ڈیڈ لائن میں چند دن باقی ہیں۔

دورہ چناری پر تاجرون سے خطاب کرتے ہوئے شوکت نواز میر نے کہا کہ ایک بات کلیر کرنا چاہتا ہوں اکتوبر میں جب ہمارا احتجاج ہوا،اس کے بعد مذاکرات کا عمل شروع کیا تو وزیر امور کشمیر امیر مقام،طارق فضل چوہدری،وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور دیوان علی خان چغتائی ہم سے مطالبات کے حل کیلئے 6ماہ کا وقت مانگ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی کا آزادکشمیر حکومت پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، اہم فیصلہ کرلیا

ہم نے کہا کہ ہم 6ماہ نہیں دیں گے تحریری طور پر تمام مطالبات کے حل کے لیے فریقین کے درمیان تین ماہ کاوقت طے ہوا،ہمارا سب سے بڑا مطالبہ مہاجرین مقیم پاکستان کی بارہ نشستوں اور اشرافیہ کی مراعات کا ماتمہ تھا۔

شوکت نواز نے کہا کہ ہم اخلاقی،قانونی طور پر نوے دن تک پابند ہیں نوے دن پورے ہونے تک،مہاجرین مقیم پاکستان کے ممبران اسمبلی کے حوالہ یہ بھی طے ہوا تھا کہ یہ صرف ممبر اسمبلی رہیں گے جب تک حتمی فیصلہ نہیں کیا جاتا۔

جب آپ نے مہاجرین ممبران کو چیئرمینوں کی شکل میں سامنے لایا اس کے بعد آپ نے معاہدہ کی خلاف ورزی کردی ،آپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اس کے باوجود ہم پھر بھی اخلاقی طور پر نوے دنوں کے پابند ہیں۔

نوے دن کے بعد فوری طور پر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر پوری ریاست کے عوام کے لیے متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کردیں گے،چناری بازار کے حالیہ انتخابات الحمد للہ تمام جمہوری تقاضے پورے کرتے ہوئے مکمل ہوئے۔

کامیابی پر راجہ شہزاد گل اور اچھا مقابلہ کرنے پر میر خالد لطیف کو بھی مبارکباد دیتا ہوں،تاجروں کا الیکشن تھا اسے تاجروں کی حد تک رہنا چاہیے،امید ہے اسی تک رہے گا،جیت ہار الیکشن کا حصہ ہے ۔

چناری سے ملحقہ سات یونین یونین کونسلوں کے تمام مسائل جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی کمیٹی کا بھی مسئلہ ہے،چکہامہ کے لوگ علاقائی سطح پر کمیٹی بنائیں،ہم ایکشن کمیٹی سرکل گھڑتھامہ،چکہامہ،چناری،جہلم ویلی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

یہ جہلم ویلی کے کور ممبر فیصل گیلانی اور انجمن تاجران کے ساتھ مل کر جو فیصلہ کریں گے ہم اسے سٹینڈکریں گے،یہ نہ سمجھا جائے کہ چکہامہ،انجمن تاجران کے لوگ یہاں اکیلے کھڑے ہیں ۔۔

انہوںنے کہا کہ چھوٹی،موٹی چیزیں اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں،الحمد للہ ہم جس پاک اور اچھے مقصد کو لیکر چل رہے ہیں اس میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں ہے،سارے لوگوں نے جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،یہ سب سے بڑی کامیابی ہے کیونکہ حکمران ایکشن کمیٹی کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہاپنی شناخت کو قائم رکھنا ہے تو پھر سب کو ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر اکھٹا رہنا پڑے گا،جلد ہوم ورک شروع کریں گےپھر ان شاء اللہ جلد جہلم ویلی میں بڑی کانفرنس ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، راولاکوٹ انتظامیہ معاہدہ کرنے پر مجبور

اس گیپ کی ایک وجہ یہ ہے ہم نے مظفرآباد،جہلم ویلی اور نیلم ویلی پر،فوکس نہیں کیا،ہم سارا وقت میرپور اور پونچھ ڈویژن میں لگے رہے،اب ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ آپ کی ورکنگ بہت زیادہ ہو گئی ہے۔

اب پونچھ اور میرپور ڈویژن والے ہمیں ٹائم دیں،یہ بات درست ہے یہ کمی کوتائیاں ہیں ان شاء اللہ ہم ان کمی کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے متحد ہو کر ہر ظلم اور جبر کا جواب دیں گے۔

Scroll to Top