ماسکو(کشمیر ڈیجیٹل) روسی حکام نے یوکرائن پر الزام عائد کیا ہے کہ یوکرائن فورسز نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائشگاہ نوگوروڈ میں ڈرون حملے کی کوشش کی۔تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن بال بال بچ گئے
مزید یہ بھی پڑھیں:توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت، چینی فاملنک پاور ٹیکنالوجی گروپ کابھاری سرمایہ کاری کااعلان
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ حملہ ریاستی دہشتگردی کی پالیسی کے تحت کیا گیا تاہم روس نے تمام ڈرون مار گرائے اور کسی بڑے نقصان سے بچا لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:کوسٹر حادثے کا شکار، 19 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
سرگئی لاروف نے واضح کیا کہ ایسی کارروائیوں کا لازمی جواب دیا جائے گا اور یہ روس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اپنی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی نیلم؛کورٹ ٹرسٹ کے تعاون سے سرد ترین علاقوں کے مستحقین میں گرم ملبوسات تقسیم
دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا کہ یوکرین نے اس طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی ،روس صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو کمزور کر رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران جلال آباد سولی الیکشن، کانٹے دار مقابلہ ،ابرار حیدر شیرازی صدر ،ارشد قریشی جنرل سیکرٹری منتخب
انہوں نے کہا کہ پیوٹن کے گھر پر حملے کی کہانی مکمل طور پر گھڑی گئی، روس یوکرین کیخلاف اضافی حملوں کا جواز بنا رہا ہے، ہم سفارت کاری کو کمزور کرنے والے اقدامات نہیں اٹھاتے۔




