اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت آزادکشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران جلال آباد سولی الیکشن، کانٹے دار مقابلہ ،ابرار حیدر شیرازی صدر ،ارشد قریشی جنرل سیکرٹری منتخب
طلباء وطالبات، شہری اور سرکاری ملازمین اب نئے سال میں تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ سال 2026 کے دوران پاکستان بھر میں تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی
، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔
اہم تعطیلات کا خلاصہ:
5 فروری (جمعرات) – یومِ کشمیر
21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) – عیدِ الفطر
23 مارچ (سوموار) – یومِ پاکستان
1 مئی (جمعہ) – یومِ مزدور
27 تا 28 مئی – عید الاضحیٰ
28 مئی (جمعرات) – یومِ تکبیر
25 تا 26 جون – عاشورہ
14 اگست (جمعہ) – یومِ آزادی
25 اگست (منگل) – عید میلاد النبی ﷺ
9 نومبر (پیر) – یومِ اقبال
25 دسمبر (جمعہ) – قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس
26 دسمبر (ہفتہ) – کرسمس کے بعد چھٹی (صرف مسیحی ملازمین کے لیے)
ماہرین کے مطابق چونکہ کچھ مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں اس لئے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہو سکتی ہیں
شہریوں اور دفاتر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ حتمی سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی تعطیلات کی پلاننگ کو حتمی شکل دیں۔




