اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)میکسیکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ 2026 کیلئے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس، وزیرآباد میں 60 روزہ ٹریننگ کیمپ کا آغاز
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال کا قیام خوش آئند ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور کلب ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے سینیئر کوچ راشد ابا جنوری میں کیمپ کا دورہ کریں گے اور خصوصی سیشنز کا انعقاد کریں گے جس سے کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول پہ عالمی معیار کی کوچنگ اور ٹریننگ ملے گی۔

ہیڈ کوچ محمد رشید کی زیرنگرانی منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے سٹریٹ چلڈرن کھلاڑی شامل ہیں جو گزشتہ سال باقاعدہ ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:2025 سفارتکاری کا سال، وزیراعظم ، وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں کی تفصیل

کیمپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مئی 2026 میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میکسیکو میں شرکت کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا ساڑھے پانچ ہزار روپے سستا
ٹورنامنٹ سے پہلے فائنل کیمپ ایک ماہ کے لیے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم گزشتہ دو ورلڈکپ میں روس 2018 اور قطر 2022 میں رنراپ پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔





