وادی لیپا(جی ایم بخاری کشمیر ڈیجیٹل )وادی لیپہ کے عوام کیلئے پریشان کن خبرآگئی ،وادی لیپہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل حکومت کی جانب سے قائم واحد یوٹیلٹی اسٹور کو چناری منتقل کرنے کی تیاریاں۔
واحد یوٹیلٹی سٹور کی منتقلی کی خبروں کے بعد عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ ،تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت عام طور پر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہے مگر یہاں پر دی گئی سہولیات بھی واپس لی جا رہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔
مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور وادی لیپہ کے عوام کو ان کا حق فراہم کرے تاکہ رمضان المبارک میں انہیں سستی اور ضروری اشیاء تک رسائی حاصل رہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کو روکتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹور کو لیپہ میں برقرار رکھیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
سردار عبدالقیوم خان ادارہ جاتی سے زیادہ ووٹ کی طاقت سے احتساب کے حامی تھے، جاوید ایوب