خالد یوسف کی جج سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، حلف پیر کو اٹھائیں گے

مظفرآباد:کسٹوڈین جائیداد متروکہ خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کا مستقبل جج تعینات کر دیا گیا۔

محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور وانسانی حقوق آزادجموں وکشمیر نے انکی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ جج کی خالی آسامی پر خالد یوسف چوہدری تعینات، وزیراعظم نے منظوری دیدی

خالد یوسف چوہدری 29 دسمبر بروز سوموار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں 11:30 بجے دن منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر حکومت نے 3ناموں پر مشتمل پینل وزیراعظم محمد شہبازشریف کو بھیجا تھا جن میں راجہ سجاد ایڈووکیٹ ، چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ اور شیخ مسعود ایڈووکیٹ کے نام شامل تھے۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے گزشتہ روز چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ کے نام کی منظوری دیتے ہوئے صدر آزادکشمیر کو نوٹیفکیشن کیلئے ایڈوائس ارسال کی تھی۔

خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کی جج تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ کےسپریم کورٹ میں ججز کی تعداد پوری ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شفاف عدلیہ کی جانب بڑا قدم، طارق محمود جہانگیری جج کے عہدے کے لیے نا اہل قرار

ہائیکورٹ آزاکشمیر میں5ججز کی اسامیاں خالی ہیں جن پر سمری بھی جلد بھیجے جانے کا امکان ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے بھی وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر کے مابین مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top