ایکشن کمیٹی کا آزادکشمیر حکومت پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، اہم فیصلہ کرلیا

مظفرآباد؛ جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزادکشمیر حکومت پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

مظفرآبادمیں کور ممبرز جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مہاجرین ممبران اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

شوکت نواز میر نے کہا کہ حکومت کا کہنا کہ ایکشن کمیٹی سے صرف یہ معاہدہ ہوا تھا کہ مہاجرین ممبران اسمبلی کو وزارت نہیں دی جائیگی غلط ہے کیونکہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا عہدہ وزیر کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ میں یہ طے تھا کہ کمیٹی کے فیصلہ تک مہاجرین ممبران کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائیگا، ہم نے 12ممبران کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی اور پونچھ انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

ہم قانونی طور پر بری الذمہ ہیں،ابھی تک معاملہ طے کرنے کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، ہم کمیٹی کیلئے3نام دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے سابق روش برقرار رکھی ہوئی ہے،جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کرتے ہیں۔

شوکت نوازمیر کا کہنا تھا کہ 90دن پورے ہونے پر مطالبات پورے نہ ہوئے تو تمام ذمہ داری حکومت آزادکشمیر پر عائد ہوگی۔

Scroll to Top