13اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد:ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 2.83 فیصد پر آ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں اضافہ، شہریوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر

حالیہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کی قیمت میں 6.26 فیصد، چکن 5.29 فیصد، کیلے 2.46 فیصد مہنگے ہوئے۔ لہسن، انڈے، گھی اور مٹن بھی مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آلو 10.37 فیصد، ٹماٹر 9.64 ، چینی 4.22 ، دال چنا 1.76 اور پیاز کی قیمتوں میں 7.43 فیصد تک کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ ایل پی جی، دال مسور اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز 1.67 فیصد بڑھ گئے، جس کے بعد بجلی چارجز 6 روپے سے بڑھ کر 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، چکن کی قیمت میں 11.11 فیصد،سرخ مرچ پائوڈر 3.08 فیصد،انڈے 2.88 فیصد،شرٹنگ 1.64 فیصدمہنگی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز

اس کے علاوہ جلانے کی لکڑی 0.86 فیصد،5 لیٹر کوکنگ آئل 0.32 فیصد،انرجی سیور0.31 فیصد،دال مونگ 0.31 فیصد،سرسوں کا تیل 0.25 فیصد اور بیف کی قیمت میں 0.23 فیصد کا اضافہ ہواتھا۔

واضح رہے صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپر کیا جاتاہے۔

Scroll to Top