وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتےکا اعادہ، حکومت کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی

وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کے غیر متزلزل تعلقات کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کا رشتہ پاکستان سے ایمان، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں چوہدری انوار الحق نے کہا کہ “ہم اپنےایمان کی بنیاد پر پاکستانی ہیں اورپاکستان سےہماری وابستگی ثقافت، تاریخ اور دین کے تحت ہے۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے تعاون نے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت دی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا، “ہم پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ہر قیمت پر پاکستان کے ساتھ ہیں۔”

چوہدری انوار الحق نے اپنی حکومت کے دوران پیش آنے والے چیلنجز پر بھی بات کی، ان کے مطابق حکومت کو رٹھوا ہیریام پل اور جگراں پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبوں کی تکمیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اس کے علاوہ نیلم جہلم پراجیکٹ سے متعلق ماحولیاتی مسائل اور بجلی و آٹے کی فراہمی کے حوالے سے موروثی مسائل بھی موجود ہیں جن کا حل حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے بجلی اور آٹے کی سبسڈی میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور تمام جاری بجلی منصوبے شیڈول کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی بجلی چوری کے مسئلے کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ چوہدری انوار الحق نے اس بات کو بھی مسترد کیا کہ ان کے خلاف کوئی عدم اعتماد کی تحریک زیرِ غور ہے اور کہا کہ اس طرح کی افواہیں پچھلے دو سالوں سے سننے میں آ رہی ہیں جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے ان مظاہروں کو بامقصد طریقے سے حل کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی کوئی احتجاجی صورت حال وہاں پیش آتی تو بھارتی فوج تشدد کا استعمال کرتی لیکن آزاد کشمیر میں حکومت نے بردباری سے کام لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ: قدرتی حسن اور سرخ چاول کا مرکز

کشمیر تنازعہ پر بات کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہاقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے ایک واضح رہنمائی فراہم کرتی ہیں اور لیکن کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

Scroll to Top