ڈاکٹر مشتاق

آزادکشمیر کے الیکشن میں متناسب نمائندگی ہی واحد آپشن ہے، ڈاکٹر مشتاق

میرپور:جماعت اسلامی آزادکشمیروگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے مطالبہ کیاہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آمدہ انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کرائے جائیں۔

د ورہ میرپور کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ سرمائے ،الیکٹیبلز اور لوٹا کریسی کی سیاست نے پارلیمانی جمہوریت کی چولیں ہلادیں،چار برسوں میں چار وزرائے اعظم کا تبدیل ہونا لوٹا کریسی کی بدترین مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں، ڈاکٹر مشتاق

متناسب نمائندگی سے ہر طرح کی سیاسی بلیک میلنگ کے کلچر کاختم ہو جائے گا۔

مختلف جماعتیں سوچنے اورسمجھنے والے لوگ ،اس ریاست کو حتمی منزل سے ہمکنار کرنے کا ایجنڈ ارکھنے والے مقتدر حلقے سر جوڑ کر بیٹھیں ،متناسب نمائندگی ہی واحد آپشن اور وقت کی پکار ہے۔

ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پارلیمانی جمہوریت بری طرح ناکامی کی طرف جا رہی ہے اور ایک سیشن میں چار وزیراعظم بدل دینے کا جو ناروا عمل ہے وہ پارلیمانی جمہوریت اور اس سے پیدا ہونے والی ایک تشویش صورتحال کی طرف نشاندہی کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ہمارے امیدوار آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہر حلقہ انتخاب میں موجود ہیں فلاحی ریاست کے ایجنڈے کے ساتھ موجود ہیں، لوٹوں کو جماعت اسلامی ہی اصل مقام تک پہنچائے گی

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ

انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے قومی تشخص کو ان لوٹوں نے بری طرح متاثر کیاہے جماعت اسلامی کشمیریوں کے قومی تشخص کو بحال کرے گی ،عوام کے مسائل حل کرے گی سود کی لعنت کا خاتمہ کرے گی۔

نوجوانوں کے لیے روزگار کااہتمام کرے گی ،کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی انھوں نے کہاکہ میرپور شہر پوری ریاست کا چہرہ ہے اور یہ مسائل کا شکار ہے جماعت اسلامی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے عوام کو مفت بجلی فراہم کرے گی۔

Scroll to Top