موبائل سٹینگ

کال فارورڈنگ فراڈ سب سے زیادہ خطرناک،آپ کا بینک اکائونٹ خالی کرسکتا ہے

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں اگر اہم سیٹنگز پر دھیان نہ دیا تو یہ شہریوں کیلئے کسی بھی وقت مہنگا پڑ سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت نے جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضہ،ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا

سائبر فراڈز کے نئے ہتھکنڈوں میں کال فارورڈنگ فراڈ سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے، جس میں صارف کو نہ تو لنک کلک کرنا ہوتا ہے اور نہ ہی OTP شیئر کرنا پڑتا ہے پھر بھی پیسے اُڑ سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی 80 ہونہارطلباء کو سعودی عرب میں ملازمت مل گئی، جاب لیٹرز تقسیم

ماہرین کے مطابق کئی صارفین کے فونز میں کال فارورڈنگ سیٹنگ بغیر اطلاع کے فعال کر دی جاتی ہے۔ اس کے بعد بینک، موبائل بینکنگ سروسز سے متعلق کالیں فراڈسٹر کے نمبر پر چلی جاتی ہیں اور صارف کو تب تک خبر نہیں ہوتی جب تک اکاؤنٹ خالی نہ ہو جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان بتدریج یقینی طور پرمستحکم، عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

یہ فراڈ تمام نیٹ ورکس پر ہو سکتا ہے۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین مسلسل صارفین کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ اپنے فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ فوراً چیک کریں۔

کال فارورڈنگ چیک کرنے کیلئے اپنے فون کے ڈائل پیڈ میں 21 ٹائپ کریں۔اس سے پتہ چل جائے گا کہ کالز فارورڈ ہو رہی ہیں یا نہیں اور کس نمبر پر جا رہی ہیں۔

کسی غیر معروف کال پر کبھی بھی کوڈ نہ ڈائل کریں۔ماہ میں ایک بار 21 سے اپنی کال فارورڈنگ اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔کسی کو بھی فون کا OTP یا اسکرین شیئر نہ کریں۔

آج کے دور میں موبائل فون کے ساتھ رہنا جتنا آسان ہے، اتنا ہی خطرناک بھی ہے چھوٹی سی سیٹنگ کی غفلت آپ کو لاکھوں کا نقصان کروا سکتی ہے۔

اس لیے اپنی کال فارورڈنگ سیٹنگ باقاعدگی سے چیک کریں اور اپنے اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے محفوظ رکھیں۔

Scroll to Top