پاکستانی 80 ہونہارطلباء کو سعودی عرب میں ملازمت مل گئی، جاب لیٹرز تقسیم

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی 80 طلباء کو سعودی عرب میں ملازمتمل گئی،صوبائی وزیرملک صہیب کا کہنا ہے کہ طلباء ماہانہ 1600 سے 1800 ریال تک کماسکیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی 2 ٹیمیں برائے فروخت،12پارٹیاں سامنے آگئیں

جی سی ٹی ریلوے روڈ میں طلباء کو جاب آفر لیٹرز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر ملک صہیب نے طلباء میں جاب لیٹرز تقسیم کردئیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری سفیر ڈاکٹر فائی کی جائیداد ضبطی قابل مذمت ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

تقریب میں سیکریٹری اسکل ڈویلپمنٹ نادر چھٹہ اور سی او او ٹیوٹا فیصل فرید نے بھی شرکت کی۔ ٹیوٹا کے دیگر افسران میں اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، معاذ سلیم، عظمی نادیہ شریک تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیبیائی آرمی چیف کے طیارے کا حادثہ برقی نظام میں خرابی کے باعث ہوا، ترک حکام

سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ نادر چھٹہ نے کہا کہ 80 ہونہار اسٹوڈنٹ کو سعودی عرب میں ملازمت کیلئے چنا گیا ہے۔ یہ طلبہ فائر الارم ٹیکنیشن اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشن کے طور پر کام کریں گے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں سردی اور دھند کا راج، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پاکستانی طلباء ماہانہ 1600 سے 1800 ریال تک کمائیں گے، مذکورہ طلباء کو دو ماہ میں ٹیکنیکل، سافٹ اسکلز اور پری ڈیپارچر ٹریننگ بھی دی گئی۔

ٹیوٹا اپنے طلباء کو بیرون ملک میں ملازمت کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرت کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے والے طلباء محنت کرکے ملک کا نام روشن کریں۔

پنجاب حکومت نے ڈیڑھ سال میں 20 ہزار کلومیٹر سٹرکوں کا جال بچھایا، وزیراعلیٰ پنجاب نے 400 ارب روپے کی ای ٹینڈرنگ کی، محکمہ مواصلات نے ٹھیکیداروں کی اجارہ داری توڑ کر 70 ارب روپے بچت کی، وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں گورننس کو بہتر کیا ہے۔

Scroll to Top