کشمیری سفیر ڈاکٹر فائی کی جائیداد ضبطی قابل مذمت ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے قابض بھارتی حکام کی طرف سے امریکہ میں مقیم کشمیری دانشور اور لابی گروپ کے نمایاںرہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کی اراضی کی ضبطی کی سختی سے مذمت کی ہے۔

ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ان آوازوں کو خاموش کرنا ہے جو کشمیری عوام کے جائز مقدمے کی بین الاقوامی سطح پر حمایت کرتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت نے امریکہ میں مقیم کشمیری رہنما غلام نبی فائی کی اراضی ضبط کر لی

ڈاکٹر غلام نبی فائی اس مٹی کے عظیم بیٹے ہیں، جو طویل عرصے سے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے بے خوف وکیل رہے ہیں”، ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹر فائی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مضبوط حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جابرانہ اقدامات کشمیری کارکنوں کو ان کے حقوق کیلئے جدوجہد سے نہیں روک سکتے، جن کیلئے کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان نے بھارت کووہ سبق سکھایا جووہ ہمیشہ یاد رکھے گا،وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فائی کیساتھ ساتھ قابض بھارتی حکام نے متعدد جلاوطن کشمیری کارکنوں اور حریت رہنماوں کی جائیدادیں صرف اس لیے بھی ضبط کی تاکہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں بے آواز عوام کی آواز بلند کرنے والوں کی آواز خاموش کی جائے

تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نے دہلی کی عدالت کی طرف سے حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین احمد کے دو بیٹوں اور دیگر آزدی پسند رہنماوں کی ضمانتی درخواستوں کے مسترد ہونے کی سخت مذمت کی

ترجمان نے اسے عدالتی کارروائیوں کو طول دینے اور آزدای پسند کشمیری ر ہنماوںکی حراست میں اضافے کا ایک پرانا ہتھکنڈہ قرار دیا۔

Scroll to Top