اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبے صرف گندم کا ایمرجنسی اسٹاک ہی اپنے پاس رکھیں گے، وفاق اور صوبے سال بھر کیلئے 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہی ذخیرہ کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان نے بھارت کووہ سبق سکھایا جووہ ہمیشہ یاد رکھے گا،وزیراعظم شہباز شریف
اسٹریٹجک ذخائر کی خریداری بھی وفاق کے بجائے نجی کمپنی کرے گی۔ذرائع کے مطابق وفاق 15لاکھ، پنجاب 25 اور سندھ 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ رکھے گا۔۔
خیبرپختونخوا ساڑھے 7 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرسکے گا، وفاق اور صوبوں کیلئے گندم نجی کمپنی خریدے گی۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فنانسنگ اور گندم رکھنے کی ذمہ دار بھی کمپنی ہوگی۔۔
وفاق صرف سروسز چارج دے گا، حکومت کو 570ارب روپے کی سالانہ بچت کا تخمینہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت غذائی تحفظ نے سروسز چارجز کے لیے 30 ارب روپے مختص کردیے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی معیشت ترقی کی نئی راہوں پرگامزن ہے، عالمی جریدے کا اعتراف
گندم کی سپورٹ پرائس سسبڈی بھی نہیں ہوگی، قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔ وزارت غذائی تحفظ عالمی بینچ مارک کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت طے کرے گی۔
آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روک رکھا ہے، پہلے وفاق گندم کی خریداری کیلئے بینک گارنٹی دیتا تھا پاسکو خریداری کرتی تھی پاسکو کو ادائیگی بروقت نہ ہونے سے فوڈ سیکٹر کا گردشی قرض 270 ارب ہوچکا ہے۔




