3ہزارڈالر لو اور اپنے ملک واپس جاؤ، ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن کو پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا چھوڑنے پر رقم دینے کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو سال کے آخر تک خود ساختہ جلاوطنی پر رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی قابل احترام شخصیت قرار دیدیا

ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ غیر ملکی تارکین وطن اگر CBP Home ایپ کے ذریعے خود کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے سائن اپ کرتے ہیں تو انہیں اپنے ملک واپس جانے کیلئے ہوائی جہاز کا مفت ٹکٹ اور 3 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے ۔

ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے از خود واپس جانے والے غیر قانونی تارکین وطن دی جانے والی ایک ہزار ڈالر کی رقم کو بڑھا کر 3 ہزار ڈالر کیا ہے۔

سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوم نےخبردار کیا کہ جو لوگ خود کو ڈی پورٹ نہیں کریں گے انہیں گرفتاری، ملک بدری اور دوبارہ داخلے پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، وہ کیا جو کوئی نہ کرسکا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوری سے لے کر اب تک 1.9 ملین غیر قانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر خود کو ملک بدر کر چکے ہیں اور ہزاروں افراد نے CBP ہوم پروگرام کا استعمال کیا ہے۔

Scroll to Top