وزیراعظم فیصل راٹھور سے صحافیوں کے وفد کی اہم ملاقات،حویلی پریس کلب پر تحریک پیش

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادجموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے حویلی کہوٹہ کے صحافیوں کے نمائندہ وفد نےصدر ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب سید حماد الحسنین بخاری کی قیادت میں ملاقات کی ۔

صحافیوں کے وفد میں راجہ الطاف راٹھور سینئر نائب صدر ،نائب صدر امان اللہ خان یوسف زئی ۔ جنرل سکریٹری شیراز طفیل کیانی۔سیکرٹری مالیات علی اکبر کٹاریہ موجود تھے۔

صحافیوں کے وفد نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

صحافیوں کے وفد نے وزیراعظم کو شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو صحافیوں کو درپیش مسائل خصوصاً پریس کلب کیلئے اراضی، صحافیوں کیلئے صحافی کالونی اور عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہمی کیلئے تحریک کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے مغوی سابق چیف انجینئر راجہ مشتاق بازیاب

وزیراعظم نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کیا کہ جلد حویلی کا دورہ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ حویلی کے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہوں انشاءاللہ سب مسائل حل ہونگے

وزیراعظم نے آزادکشمیر بھر سے آنے والے افراد کے مسائل بھی سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر عبدالقیوم قمر، مختیار عباسی، ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل افیئرزعامر ذیشان جرال، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی،ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر شوکت جاوید میر، پیپلز پارٹی سٹی کے صدر سید علی نقوی،سینئر صحافی ظہیر جگوال، سینئر صحافی سید اعجاز شاہ، سید شائق گیلانی، سید قلب عباس، پریس سیکرٹری آصف راٹھور،پی آر او تجمل قریشی، عظیم راٹھور، آزان راٹھور، پی آر او زمرد بخاری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے خواتین ونگ کی اراکین بھی موجود تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بریگیڈ کمانڈر عمران ارشد چیمہ نےکیل او پی ڈی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل، ریاست میں عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ریاست کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔۔

عوامی نمائندوں، سیاسی کارکنان اور صحافی برادری سے مسلسل رابطہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے ساتھ ہمارا جینا مرنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن کو لے کر چلتی رہے گی، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔۔

Scroll to Top