اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے سابق چیف انجینئر راجہ مشتاق قومی سلامتی کے اداروں کے تعاون سے بازیاب کرا لئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سابق چیف انجینئر راجہ مشتاق خان کو اندرون سندھ سفر کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا تھا
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق چیف انجینئرمحکمہ تعمیرات عامہ آزادکشمیر کچے کے ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گئے، بھاری تاوان طلب
اغواءکے بعد ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے لواحقین کو بھاری رقم جمع کروانے کی اپیل کی تھی ۔ اس اغواء کے بعد لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
قومی سلامتی کے اداروں کے تعاون سے سابق چیف انجینئر راجہ مشتاق کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سے راجہ افتخار ایوب کی جانب سے ایک ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ راجہ مشتاق خان بازیاب ہوگئے
راجہ افتخار ایوب سابق امیدوار اسمبلی کی جانب سے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف انجینئر راجہ مشتاق خان ایک اہم اداروں اور حکومت سندھ کی کاوشوں سے انجینئر راجہ مشتاق بازیاب کروالیا گیا ہے ۔
راجہ افتخار ایوب خان نے کہا کہ تمام دوستوں نے جس طرح مہم چلائی اور جس طرح بیرون ممالک سے اوورسیز کشمیری بھائیوں نے تعاون کرنے کا کہنا ان سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ،15 لاکھ افراد نے وادی کارخ کرلیا
راجہ افتخار ایوب کا کہنا تھا کہ بھائی راجہ مشتاق خان سے رابطہ ہوگیا ہے اور ان سے ٹیلفون پر بات بھی ہوگئی ہے ، وہ بخیروعافیت بازیاب کرالئے گئے ہیں ۔
راجہ افتخار ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے راجہ مشتاق خان کی بازیابی میں اہم کردار ادا کیا اور حکومت سندھ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنا کردار ادا کیا ۔




