ایمز ہسپتال مظفرآباد کی توسیع کیلئے اہم پیشرفت، وزیراعظم شہبازشریف کو تحریک پیش

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے حالیہ دورۂ مظفرآباد کے دوران آزاد کشمیر کے شعبۂ صحت کیلئے تاریخی اور نہایت خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، سید بازل نقوی کی جانب سے ایمز ہسپتال مظفرآباد کی توسیع اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق جو اہم اور بروقت تحریک پیش کی گئی

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےبازل علی نقوی کی تحریک باقاعدہ طور پر وزیراعظم پاکستان کے سامنے رکھ دی جس پر وزیراعظم پاکستان نے مکمل اتفاق اور فوری معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

اس فیصلے کے تحت وفاقی حکومت ایمز ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کے ساتھ ساتھ جدید ترین ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینوں کی فراہمی کے لیے درکار فنڈز مہیا کرے گی۔

یہ اقدام آزاد کشمیر بالخصوص مظفرآباد کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کے اقدام سے نہ صرف تشخیصی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو علاج کیلئے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی مجبوری سے بھی نجات ملے گی۔

یہ کامیابی وزیر صحت آزاد کشمیر سید بازل نقوی کی بصیرت افروز قیادت، مضبوط کیس پریزنٹیشن اور عوامی ضروریات کے درست ادراک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کی مخلصانہ کوششوں کے باعث آزاد کشمیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنا بھی قابلِ تحسین ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی پونچھ کی تمام 10 نشستوں پر کلین سویپ کرے گی، سردار تنویر الیاس

اس تاریخی پیش رفت پر وزیر صحت آزاد کشمیر سید بازل نقوی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

بلاشبہ یہ فیصلہ مرکز اور آزاد کشمیر کے مابین مضبوط اعتماد، ہم آہنگی اور عوامی فلاح کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

توقع ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ایمز ہسپتال خطے کا ایک جدید اور معیاری طبی مرکز بن کر ابھرے گا اور آزاد کشمیر کے عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر، معیاری اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

Scroll to Top