وفاقی حکومت کا جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان میں 5 جی متعارف ہوجائے گا، آئندہ 4 سے 6 ماہ میں تمام عمل مکمل کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ،15 لاکھ افراد نے وادی کارخ کرلیا

شزافاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ ہی پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے ساتھ اس کی رسائی بھی بڑھائیں گے۔

وزیر آئی ٹی شزافاطمہ کا کہنا تھا کہ 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی آکشن کرنے جا رہے ہیں،کوشش ہے فروری2026 کے پہلے ہفتے میں آکشن مکمل کرلیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی پونچھ کی تمام 10 نشستوں پر کلین سویپ کرے گی، سردار تنویر الیاس

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو جلد کابینہ میں لے جائیں گے، ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔

شزافاطمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، لہٰذا نہ صرف اس کی رفتار میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ اس کی رسائی بھی ہر طبقے تک بڑھائی جائے گی۔

وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ حکومت 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کرنے جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ یہ عمل فروری 2026 کے پہلے ہفتے تک مکمل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا اور ٹیلی کام سیکٹر سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ 5 جی سروس کا آغاز شفاف اور موثر طریقے سے ہو سکے۔

یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور صارفین کو تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Scroll to Top