اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا ۔
عارف حبیب گروپ کی جانب سے 115 ارب روپے کی بولی لگادی گئی۔لکی سیمنٹ کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کی 101ارب50 کروڑ روپےکی بولی لگائی گئی۔
عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگائی
پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کی۔ لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اس سے قبل بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے101.5 ارب روپےکی بولی لگائی تھی جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپےکی بولی لگائی ۔عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپےکی سب سے زیادہ بولی لگائی۔
دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپےکی نئی بولی لگائی۔
مزید یہ پڑھیں:ڈی جی خوراک آزادکشمیر کی بدانتظامی، سیرسپاٹے ،خزانے کو لاکھوں کی پھکی
ایئر بلیو کی جانب سے 26 ارب روپے سے زائد کی بولی لگا دی گئی۔عارف حبیب گروپ اور لکی سیمنٹ کنسورشیم نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
مزید یہ پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں، فنانشل ٹائمز
دوسرا مرحلہ 30منٹ کے وقفے کے بعد شروع ہوگا،اگلے مرحلے میں بیس پرائس 115 ارب روپے ہوگی۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومت کی پالیسی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں ایزی پیسہ اور جیز کیش کے زریعےفراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
پی آئی اے بڈنگ سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔اپریل میں حکومت نے بڈرز کو اس بارےمیں آگاہ کیا،2بڈرز نے 100فیصد اور 2نے 75 فیصد خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جو مذاکرات کی بات کرے وہ عمران خان کا ساتھی نہیں، علیمہ خان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی بولی آج لگائی جائے گی ،پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ ہے۔۔
92.5فیصد فنڈز پی آئی اے پر ہی خرچ ہوں گے،اپریل میں 51سے100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ کیا۔حکومت کا مقصد ادارے کو بیچنا نہیں بلکہ پاؤں پر کھڑا کرناہے۔۔
75فیصد شیئرز کے بعد فروخت کا فیصلہ کیا،90روز کے اندر مزید 25فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیاہے،دوتہائی پیمنٹ شروع میں حاصل کی جائےگی۔




