مدینہ المنورہ (کشمیر ڈیجیٹل)مسجد نبوی میں اللہ کے مہمانوں کو عبادت کیلئے آواز دینے والی رقت آمیز اور پُرسوز آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری؛ سخت مقابلے کے بعد عارف حبیب گروپ کی سب سے زیادہ 115 ارب روپے کی بولی
عرب میڈیا کے مطابق 25 سال سے اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے والے شیخ فیصل نعمان خالق حقیقی سے جاملے۔ انھیں سنہ 2000 میں باضابطہ طور پر مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں، فنانشل ٹائمز
اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے لیے محض ایک ذمہ داری نہیں بلکہ خاندانی وراثت تھی ان کے دادا اور والد دونوں مسجد نبوی میں موذن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
ان کے والد کم عمری میں ہی اس عظیم منصب پر فائز ہوئے اور 90 برس سے زائد عمر تک مسجد نبوی میں اذان دیتے رہے بعد ازاں یہ سعادت شیخ فیصل نعمان کو نصیب ہوئی۔
شیخ فیصل نعمان کی نماز جنازہ فجر میں ادا کی گئی اور تدفین مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جو مذاکرات کی بات کرے وہ عمران خان کا ساتھی نہیں، علیمہ خان
جنت البقیع وہ مقدس مقام ہے جہاں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ اور جلیل القدر صحابہ کرام آرام فرما ہیں اور اسی بابرکت سرزمین میں شیخ فیصل نعمان کو بھی سپرد خاک کیا گیا۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ایک جذباتی پیغام میں ان کی آخری اذان بھی شیئر کی جو انھوں نے 2 نومبر کو دی تھی اور یہی اذان ان کی زندگی کی آخری پکار ثابت ہوئی۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان کی آواز اب مسجد نبوی کے ماحول کا ایک مستقل حصہ بن چکی تھی جو ہمیشہ ہماری سماعتوں میں گونجتی رہے گی۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ شیخ فیصل نعمان نے اپنی زندگی مسجد نبوی میں اذان کے ذریعے اللہ کے پیغام کو بلند کرنے میں گزاری اور یہ خدمت ان کے لیے صدقہ جاریہ رہے گی۔




