انتظامات مکمل، وزیراعظم شہبازشریف آج مظفرآباد کا اہم دورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف آج مظفرآباد کا اہم دورہ کریں گے جس کے انتظامات مکمل کر گئے ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آزادکشمیر کے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آزادکشمیر میں جج کی تعیناتی،3رکنی پینل وزیراعظم پاکستان کو ارسال

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف آج 23دسمبر بروز منگل مظفرآباد کا اہم دورہ کریں گے جس کے تمام انتظامات مکمل کر گئے ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آزادکشمیر کے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرینگے اوران کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

میاں محمد شہبازشریف  کی طرف سے کینسرہسپتال کے افتتاح کےعلاوہ آزادکشمیر کیلئے مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔

گزشتہ روز چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں مظفرآبادپہنچے تھے اور انہوں نے لیپ ٹاپس تقسیم کی ہونیوالی تقریب کا جائزہ لیاتھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی مظفر آباد میں لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب کے علاوہ کیا مصروفیات ہونگی ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات،ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں اب پہلا مطالبہ مظفرآباد کیلئے دانش سکول کا ہوگا۔

یہ بھی یاد رہے کہ آزادکشمیر میں 4دانش سکول قائم کئےجا رہے جو بھمبر،باغ، حویلی کہوٹہ اور لیپہ شامل ہیں ۔

ممکنہ طور پر وزیراعظم شہبازشریف مظفرآباد کیلئے دانش سکول سمیت کئی منصوبوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Scroll to Top