ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی قابل احترام شخصیت قرار دیدیا

فلوریڈا :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی قابل احترام شخصیت قرار دیدیا۔

فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اوراس جنگ میں طیارے گرائے جانےکا ذکر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنس سے نواز دیا گیا

امریکی صدر نے کہا کہ وہ دنیا میں اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ رکوا کر 10 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔

امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران 100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانےکا بھی اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ 15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں۔ آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15 برس آگے ہے، چین، روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ، یہ آبدوزیں دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوفزدہ کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردئیے

امریکی صدر نے واضح کیا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کوقائم رکھنےمیں مدد دےگا۔ اس سےامریکی جہاز سازی صنعت کوبحال کرنےمیں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتوترین بحریہ بنارہےہیں۔بحریہ کا ہیڈکوارٹر بھی بہتر کیا جارہا ہے، ایک دو سال پہلےجو ہم پر ہنستے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتےہیں۔

Scroll to Top