سپریم کورٹ آزادکشمیر میں جج کی تعیناتی،3رکنی پینل وزیراعظم پاکستان کو ارسال

مظفرآباد/اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ آزادکشمیر میں جج کی خالی اسامی پر تعیناتی کیلئے 3رکنی پینل چیئرمین کشمیر کونسل،وزیراعظم میاں شہبازشریف کو ارسال کر دیا گیا۔

پینل میں راجہ سجادایڈووکیٹ، چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ اور شیخ مسعود ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش:انڈین ہائی کمیشن بند، بھارت کیلئے ویزا سروس معطل

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آزادکشمیر میں جسٹس خواجہ نسیم کی ریٹائرمنٹ پرخالی ہونیوالی جج کی اسامی پر تعیناتی کیلئے 3رکنی پینل چیئرمین کشمیر کونسل،وزیراعظم میاں شہبازشریف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،بیک وقت 6ہزار سے تجاوز

پینل میں ہائیکورٹ آزادکشمیر کے سابق جج راجہ سجادایڈووکیٹ، چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ اور سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج رہنے والے شیخ مسعود ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیںمسلم لیگ ن کو جھٹکا، قاضی اور اعوان برادری کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

یاد رہے کہ راجہ سجاد ایڈووکیٹ اور چوہدری خالد یوسف ہائیکورٹ آزادکشمیر کے ججز رہ چکے ہیں جبکہ شیخ مسعود ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی کے بعد بنگلہ دیش کے اور سیاسی رہنما بھارتی نشانے پر ، دہشتگردوں کی دھمکیاں

راجہ سجاد ایڈووکیٹ اور چوہدری خالد یوسف کو مسلم لیگ(ن) کے دور میں تعینات کیا گیا تھا جنہیں بعد میں ایک عدالتی فیصلے پر ہٹا دیا گیاتھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت ہائیکورٹ آزادکشمیر میں ججز کی5اسامیوں کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کاعہدہ بھی خالی ہے جن پر تعیناتی کی سمریاں بھی جلد ارسال ہونے کا امکان ہے۔

Scroll to Top