ڈھاکہ (کشمیر ڈیجیٹل) بنگلہ دیش نےدہلی ہائی کمیشن بند جبکہ اگرتلہ بارڈر کراسنگ پوائنٹ سے بنگلہ دیش میں بھارتی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ویزا خدمات معطل کر دیں۔
بھارتی شہریوں کیلئے ویزا ایپلی کیشن سینٹر بھی بند کردیا گیا ۔گزشتہ روز کو ڈھاکہ کے علاقے جمنا فیوچر پارک میں واقع بھارتی ویزا خدمات کے دارالحکومتی مرکز ‘انڈین ویزا ایپلی کیشن سینٹر’ نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے آپریشنز معطل کر دیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،بیک وقت 6ہزار سے تجاوز
ویزا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو جن درخواست گزاروں کی اپائنٹمنٹس طے تھیں انہیں کسی دوسری تاریخ پر دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پریس کلب ہٹیاں بالا الیکشن، خوشحال خان مغل صدر، مبارک اعوان جنرل سیکرٹری منتخب
اس سے قبل دن کے آغاز میں نئی دہلی میں وزارتِ خارجہ نے بھارت میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ریاض حمیداللہ کو طلب کرکے بھارت کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔
عثمان ہادی کے قتل سے بنگلہ دیش میں شدید کشیدگی، بھارتی ویزا مرکز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ماؤتھ واش کا بار بار استعمال بلڈ پریشر پر اثراندازہو سکتا ہے، نئی تحقیق
بنگلہ دیش کے دوسرے سب سے بڑے شہر چٹاگانگ میں واقع بھارتی ویزا درخواست مرکز میں ویزا خدمات اگلے حکم تک غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں بارش اور بچے کی خوشی، ملک بھر میں موسم سرد
یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے سیاسی تناواور سکیورٹی حالات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ ا قدام اہم نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
ہادی گزشتہ سال ہونے والی طلبہ قیادت میں چلنے والی تحریک کے نمایاں چہرہ تھے، جن تحریکوں کے نتیجے میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ہادی آئندہ 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے امیدوار بھی تھے۔




