اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) عالمی مارکیٹ کے بعد آزادکشمیر سمیت پاکستان کی مختلف مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا، سردار میر اکبر مسلم لیگ نواز میں شامل
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 62ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 400ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
آزادکشمیر :بارش، برفباری سے موسم سرد،ماحول خوشگوار ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 200روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 62ہزار 362روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو میں گزشتہ ہفتے ہوئی چوتھائی پوائنٹ کمی کے بعد مزید شرح سود میں کمی کی توقعات، محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافہ اور ڈالر کی کمزور حالت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کا دوسرا مرحلہ شروع
سونا، جو روایتی طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اس سال 67 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔
اس کی قیمتوں میں آضافے کی وجوہات میں عالمی سطح پر سیاسی اور تجارتی کشیدگیاں، مرکزی بینکوں کی مضبوط خریداری اور آئندہ سال شرح سود میں کمی کی امید شامل ہیں۔
ڈالر کی کمزور قیمت نے بھی غیر ملکی خریداروں کے لیے سونا سستا کر دیا ہے، جس سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کار فی الحال 2026 میں دو مرتبہ امریکی شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی کشش مزید بڑھ گئی ہے۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 315روپے بڑھ کر 3لاکھ 96ہزار 400روپے کی بلند سطح پر آگئی۔




