منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک کمی، ایک ساتھ2بحرانوں کاخدشہ

میرپور(محمد اعظم/کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیرمیں طویل خشک سالی اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی، پانی کالیول 100 فٹ تک کم ہو گیا۔

منگلا ڈیم میں واپڈاکے مطابق پانی کا لیول اس وقت 1146 فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242 فٹ ہے، واپڈ کے مطابق ڈیم میں 1050 فٹ ڈیڈ لیول ہے۔

منگلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد صرف 4ہزار756 کیوسک ہے جبکہ اخراج 35 ہزار کیوسک ہے، واپڈذرائع کے مطابق چند دنوں میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ جائیگی۔

بالائی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے سے ڈیم سے بجلی پیداوار میں کمی کیساتھ پنجاب میں فصلوں کو پانی کی سپلائی متاثر ہونےپر نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوگی۔

Scroll to Top