سردار میر اکبر

پی ٹی آئی کو جھٹکا، سردار میر اکبر مسلم لیگ نواز میں شامل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پی ٹی آئی آزادکشمیر کی وکٹ اڑ گئی ،مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی کامیابی ۔ پی ٹی آئی رہنما سردار میر اکبر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی آزاد کشمیر کے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حلقہ شرقی باغ سے رکن اسمبلی سردار میر اکبر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو جھٹکا، قاضی اور اعوان برادری کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

سردار میر اکبر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اسمبلی ممبر بن کر اقتدار میں آئے تھے جو کہ بعد ازاں منحرف پارٹی میں شامل ہوکر چوہدری انوارالحق کی حکومت کا حصہ بن گئے تھے

سردار میر اکبر خان کا کہنا تھاکہ باغ میں مرکزی قیادت کا ایک بڑا جلسہ منعقد کریں گے، آج مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت اختیار کرتا ہوں، تمام پرانے ساتھیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں، ہمارا تعلق آج کا نہیں، 30 سے 35 سال پرانا کا ہے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ پارٹی اور قیادت کی طرف سے سردار میر اکبر کو خوش آمدید کہتے ہیں، کشمیر کے عوام نے مینڈیٹ دیا تو مسلم لیگ ن نے مایوس نہیں کرے گی، کشمیری بغیر تنخواہ کے پاکستان کے محافظ ہیں، کشمیری کئی سال سے بھارت کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: موبائل سروس کی بہتری کیلئے ایس سی او حکام نے بڑا اقدام اٹھا لیا

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مختلف حلقوں میں ساتھیوں کو واپس گھر لارہے ہیں، کچھ لوگوں نے مختلف وجوہات پر ساتھ چھوڑا تھا،انھیں ساتھ لا رہے ہیں، آج سردار میر اکبر مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں، خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سردار میر اکبر کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں، میر اکبر خان کی شمولیت سے ضلع باغ میں جماعت مضبوط ہوگی، آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔

Scroll to Top