حویلی(سعد بخاری، کشمیر ڈیجیٹل)کالامولا ٹاور پر ایس سی او سروس کی بہتری کیلئے جدید انٹینا نصب کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار میر اکبر مسلم لیگ ن میں شامل،انجینئر امیر مقام کی اہم پریس کانفرنس
ضلع حویلی کے علاقے کالامولا میں ایس سی او (SCO) کی سروس کو بہتر بنانے کے لیے ٹاور ٹیم کی جانب سے ایک اور جدید انٹینا نصب کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پریس کلب ہٹیاں بالا الیکشن، خوشحال خان مغل صدر، مبارک اعوان جنرل سیکرٹری منتخب
اس اقدام سے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کے معیار میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے، جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی حویلی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسی نوعیت کا جدید انٹینا جلد از جلد کلساں اور کہوٹہ ٹاورز پر بھی نصب کیا جائے تاکہ ان علاقوں میں بھی درپیش سروس کے مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :بارش، برفباری سے موسم سرد،ماحول خوشگوار ہوگیا
کمیٹی کے مطابق دور دراز علاقوں میں معیاری مواصلاتی سہولیات عوام کی بنیادی ضرورت بن چکی ہیں، جن کی فراہمی کے بغیر تعلیمی، تجارتی اور روزمرہ امور شدید متاثر ہوتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات،ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
عوامی ایکشن کمیٹی نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری عملی اقدامات کریں تاکہ ضلع حویلی کے تمام علاقوں میں یکساں اور معیاری سروس فراہم کی جا سکے۔




