اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد، بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمالی و مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا (کے پی)، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی ایران پر حملے کی تیاریاں، صدر ٹرمپ کو بریفنگ دینے کافیصلہ
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند یا اسموگ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔ؔ
مزید یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس، پی ٹی آئی کے غیر منصفانہ ٹرائل کے دعوے ثبوتوں کے ساتھ مسترد
سیاحتی علاقوں مری، گلیات، ناران، کاغان سمیت بالائی علاقوں میں بھی برف باری کی پیش گوئی کی ہے اور مذکورہ علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شدید دھند: فوگ الرٹ، فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان
اسی طرح پنجاب کے شمالی اضلاع میں بارش اور بعض علاقوں میں گرج چمک کا امکان ہے تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا اور صوبے کے بالائی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کوٹلی کو بڑا جھٹکا، مرکزی رہنما الطاف بھٹی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر بھی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری سے سفری مشکلات کا خدشہ ہے۔




