فضائی آپریشن

شدید دھند: فوگ الرٹ، فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے فضائی سفر پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے فوگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق، دھند کی شدت کے باعث ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیونل میسی کیلئے امبانی کا 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی کا تحفہ

پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹکٹ بکنگ کے دوران اپنا درست اور متبادل رابطہ نمبر فراہم کریں تاکہ کسی بھی پرواز کی تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں انہیں بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کوٹلی کو بڑا جھٹکا، مرکزی رہنما الطاف بھٹی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

ترجمان کے مطابق، مسافر مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی دوسری شادی شانزے شیخ کیساتھ طے پا گئی،تقریبات جنوری میں ہونگی

سافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔۔

مسافروں کی سہولت کے لئے پی آئی اے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے۔۔۔

پی ائی اے ڈائیورٹ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے جس میں ان کے قیام و طعام کا بندوبست شامل ہے۔۔

مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائیر پورٹ آمد سے پہلے پی آئی اے کال سینٹر اور ویب سائٹ سے رجوع کریں اور اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کریں.

Scroll to Top