عمرچیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو مزید 10،10 سال قید کی سزا سنادی

لاہور(کشمیرڈیجیٹل )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمرچیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ،محمود الرشید کو مزید 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کوٹلی کو بڑا جھٹکا، مرکزی رہنما الطاف بھٹی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد پولیس نے مقدمات کے چالان الگ الگ جمع کروا رکھے تھے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کلمہ چوک کنٹینرز اور گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی دوسری شادی شانزے شیخ کیساتھ طے پا گئی،تقریبات جنوری میں ہونگی

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر فیصلہ سنایا ۔لاہور انسداد دہشت گردی عدالت جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا مقدمہ میں میاں اسلم اقبال ، شبنم جہانگیر ، علی ملک اور شہزاد خرم اشتہاری قرار مقدمہ میں 29 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا

مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 41 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوچکی ہےاے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل کیا

لاہور میں نو مئی کے سات مقدمات کا فیصلہ ہو چکا ہے مقدمات کا فیصلہ آچکا ہے۔شاہ محمود قریشی پانچ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔شاہ محمود قریشی عبوری ضمانت پر ہونے کے باعث ٹرائل نہیں ہو سکا

ملزمان یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ، عرفان ، عثمان صدیق ، محمد رزاق ،وقار بشیر ،الطاف حسین، غلام قاسم، حافظ محمد مشہود، محمد رفیق ،محمد ذیشان، عدنان ذاکر، احمد حسن، شاہد محمود، اشتیاق عرف بھولا، محمد وسیم گل ، محمد الطاف، محمد وقاص ،حیدر علی ،ثنا اللہ، محمد تیمور ،نیر عرفان، راشد اکرم، شعیب ،عمیر ،میاں خضر، عارف حسین اور حیدر علی خان۔۔

Scroll to Top