مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)مظفرآباد کے علاقے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا ہائی ایس نمبر 9472 اعوان پٹی سے گڑھی دوپٹہ کی جانب جا رہی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی دوسری شادی شانزے شیخ کیساتھ طے پا گئی،تقریبات جنوری میں ہونگی
گاڑی اعوان پٹی بالا کلس بائی پاس کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔جس میں موجود افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: یونیورسٹی کیمپس کی مکانیت کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا،طلباء سراپا احتجاج
حادثے کے شکار گاڑی وقاص احمد ولد محمد منیر چلا رہا تھا جبکہ شراقت بشیر ولد محمد بشیر بحیثیت کنڈکٹر ہمراہ تھا۔
زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:لیونل میسی کیلئے امبانی کا 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی کا تحفہ
گاڑی میں مسماہ شہناز بی بی دختر کالا خان ۔ وقار قیوم ولد عبدالقیوم ، زوجہ وقار قیوم ، دختر وقار قیوم ،نصیر احمد ولد حشمت اللہ ،بے بی زوجہ نثار احمد،ہزارل ولد خانیزمان، سکنہ کنگڑ شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10۔10 سال قید کی سزا
ذرائع کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت کل 9 افراد سوار تھے جو حادثہ کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے آر ایچ سی گڑھی دوپٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔




