لاہور(کشمیر ڈیجیتل): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ طے پا گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جارہا،رانا ثناءاللہ
روایتی شادی کی تمام رسومات سادگی اور محدود پیمانے پر ادا کی جائیں گی، جبکہ صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن کےرہنما شیخ روحیل اصغر نےاس حوالے سے بتایا ہےکہ شادی سولہ، سترہ اور اٹھارہ جنوری کو طے پائی ہے،
مریم نوازاپنی بڑی بیٹی اور داماد راحیل منیر کےساتھ رشتہ لیکرآئے تھے،جب بیٹے نے بتایا تومیں نے کہاکہ یہ توخوشی کی بات ہے،
میاں نوازشریف نےباضابطہ ہمیں کھانےپرگھربلایا،میری اہلیہ میاں نواز شریف اور مریم نوازکی مہان داری سےبہت متاثرہوئیں۔۔
میری اہلیہ، بہواورمریم نوازنےبیٹھ کرشادی کے معاملات طے کیے،یہ رشتہ دوماہ پہلےطےپایاہے۔
جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جن کی شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں۔
جنید صفدر کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری کو طے پائی ہے، جنید صفدر اور شانزے کی مہندی اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی۔
مریم نواز کے بیٹے کا ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ کے ساتھ نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں ہوا تھا ۔
شادی کی دیگر تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔




