بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جارہا،رانا ثناءاللہ

فیصل آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مرکزی رہنما مسلم لیگ ن وسینیٹر رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جارہا ہے،

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: یونیورسٹی کیمپس کی مکانیت کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا،طلباء سراپا احتجاج

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ اگرپی ٹی آئی والےصرف ملاقات کریں تو ہمیں کوئی شکایات نہیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی دوسروں کوچورڈاکو کہتے رہے اب خود چورنکل آئے، بانی پی ٹی آئی کو ملی گھڑیوں کے تحفے دوسرے ممالک سے برآمد ہوئے۔۔

سال 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر نیا پراجیکٹ لایا گیا، سال 2017 تک ڈالر، پٹرول اور دیگر قیمتیں نارمل تھیں، پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیونل میسی کیلئے امبانی کا 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی کا تحفہ

آئی ایم ایف کی وجہ سے سبسڈی نہیں دے سکتے، آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد وزیراعظم عوام کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر ٹریبونل بننا تھے جس پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے، 190ملین پاونڈ والا کیس بھی آپ کے سامنے ہے، تحفےکسی شخص کے نہیں ہوتے ریاست کے ہوتے ہیں،

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں آج پھربڑا اضافہ، سرمایہ کاروں میں تشویش

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوا ہے۔ اگر موقع ملتا ہے تو پاکستان کی فوج کو فلسطین بھیجنا چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مزیدآسان،5سے 10منٹ میں حاصل کریں
امن کے حوالے سے پاکستانی فوج بہت بڑا سہارہ ہو گی ، فلسطینیوں کی خدمت کے جذبہ کے تحت جائیں گے کسی کے کہنے پر نہیں۔

Scroll to Top