من مانی نہیں کرنے دینگے،راجہ فاروق حیدر کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے ملکر طے کیا ہے کہ جاندار متحرک اور عوامی حقوق کی آواز بنیں گے۔۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی

اس معاملے پر ہم میں کوئی جماعتی تقسیم نہیں ہوگی ۔اکٹھے ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔ ڈٹ کر اپوزیشن کرینگے حکومت کو من مانی اور خلاف قانون کام نہیں کرنے دینگے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا کارز پاکستان کی قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی نئی آفر

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے مطلوبہ تعداد موجود ہے حکومت کو اجلاس سے بھاگنے نہیں دینگے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، مضرصحت آٹے کی ترسیل، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا،وزیراعظم سے نوٹس لینے مطالبہ

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ اسمبلی عوام کی نمائندہ اور حقوق کی نگہبان ہوتی ہے یہاں حکومت اور تمام ادارہ جات جوابدہ ہیں

حکومت کو تمام امور پر جوابدہ بنانے کے لیے موثر حکمت عملی طے کی گئی ہے جس کے تحت متحدہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کریگی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گوہرآباد غربی: پانی کا شدید بحران،پائپ لائن چوری، ہزاروں افراد متاثر

قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائد حزب اختلاف ہیں اور وہ بھی سب کی ترجمانی کرینگے ۔ہم ملکر اس حکومت کو من مانی کسی صورت نہیں کرنے دینگے

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت حکومت کی تشکیل کے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران منعقدہ اجلاس میں مسلم لیگ ن تحریک انصاف و فارورڈ بلاک کے اراکین نے یہ طے کیا ہے کہ ہم ملکر اپوزیشن کرینگے اور عوامی حقوق اور اسمبلی کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Scroll to Top