گوہرآباد غربی: پانی کا شدید بحران،پائپ لائن چوری، ہزاروں افراد متاثر

ہٹیاں بالا /مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)گوہرآباد غربی میں پانی کا شدید بحران، 500 میٹر پائپ لائن چوری، ایک ہزار افراد متاثر

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، مضرصحت آٹے کی ترسیل، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا،وزیراعظم سے نوٹس لینے مطالبہ

گوہرآباد غربی کی تقریباً ایک ہزار نفوس پر مشتمل آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے۔ علاقے میں پانی کا واحد ذریعہ 6 کلو میٹر دور واقع شاریاں چشمہ ہے

اس چشمہ سے آنے والی پائپ لائن کے آغاز کی تقریباً 500 میٹر طویل لائن نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں چوری کر کے لے اڑے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد،راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع، نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق اس افسوسناک واقعے کے بعد گوہرآباد غربی میں پانی کا بحران خطرناک حد تک شدت اختیار کر گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چینی کرنسی پر نظر آنیوالی خاتون کو 50 سال بعد ڈھونڈ نکالا

مقامی ذرائع کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی متعدد بار پائپ لائن غائب کی جا چکی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی نے بزرگوں، خواتین اور بچوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ روزمرہ امور بھی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

عوامِ علاقہ گوہرآباد غربی نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی نمائندوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے،

پائپ لائن چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ حکومتی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس انتہائی تشویشناک مسئلے کی جانب فوری توجہ دی جائے، کیونکہ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محرومی کسی بڑے انسانی المیے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

Scroll to Top