لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) ہونڈا کارز پاکستان نے قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی نئی آفر پیش کردی جس کے ذریعے اب ہونڈا گاڑیاں آسان قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں حویلی، مضرصحت آٹے کی ترسیل، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا،وزیراعظم سے نوٹس لینے مطالبہ
گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے دلچسپ خبر ہے کہ ہونڈا اور حبیب میٹرو بینک نے ہونڈا سٹی، سوِک اور ایچ آر-وی کیلئے مشترکہ فنانسنگ اسکیم متعارف کروادی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد،راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع، نوٹیفکیشن جاری
ہونڈا اور حبیب میٹرو بینک ترجمان کے مطابق اس فنانسنگ سکیم کا مقصد صارفین کو کم شرح سود اور اضافی مراعات فراہم کرنا ہے۔
اس پیشکش کے تحت فنانسنگ ریٹ KIBOR + 1% مقرر کیا گیا ہے جو روایتی کمرشل آٹو لونز کے مقابلے میں شفاف اور کم اسپریڈ والا حل فراہم کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہری گھر بیٹھے گاڑیاں خریدیں یا بیچیں : نادرا نے نیا طریقہ بتا دیا
اس پیشکش میں 2 لاکھ روپے تک کی فیسیں بینک کی جانب سے کور کی جائیں گی۔ پہلے سال کے لیے مفت پیریڈک مینٹیننس کی سہولت دستیاب ہوگی
ہوندا گاڑیوں میں درآمد شدہ بریج اسٹون ٹائرز شامل ہیں جن کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں استحکام، صورتحال میں نمایاں بہتری
اس اسکیم کے تحت گاڑیوں کی ڈیلیوری دسمبر میں یقینی بنائی گئی ہے جس سے عام انتظار کے اوقات کو کم کیا جا سکے گا۔ بینک کی شرائط و ضوابط اس پیشکش پر لاگو ہوں گی۔
دلچسپی رکھنے والے صارفین حبیب میٹرو بینک کے نمائندے سے رابطہ کر کے تفصیلی ادائیگی کے شیڈول اور KIBOR کی ایڈجسٹمنٹ کی فریکوئنسی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شٹ اپ، یو شٹ اپ، علیم خان اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی،ماحول گرم




