نادرا

شہری گھر بیٹھے گاڑیاں خریدیں یا بیچیں : نادرا نے نیا طریقہ بتا دیا

نادرا نے شہریوں کو گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی بڑی سہولت فراہم کردی ہے ، شہری اس سہولت سے گاڑیوں کی خریدوفروخت سے استفادہ کرسکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی گئی ہے جس میں شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ اب انہیں گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لئے لائن میں لگنے کی قطعاً ضروت نہیں بلکہ یہ سہولت اب آن لائن بھی دستیاب ہے ۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لئے صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے فی لیٹر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کے شہری بھی اب گھر بیٹھے گاڑیوں کی فروخت کے سلسلے میں بائیومیٹرک تصدیق کراسکتے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے میں ٹرانسفر کی مزید کارروائی جلد مکمل کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ 31 اکتوبر2025 سے گاڑیوں کی خریداری کے بعد ملکیت کی تبدیلی صرف بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ہی کی جارہی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سینئر وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن سندھ کی منظوری سے گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے وقت خریدار اور بیچنے والے دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق نافذالعمل ہوچکی ہے ۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یکم جنوری 2025 سے گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی کے سلسلے میں خریدار اور بیچنے والے دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہیکنگ کے سبب جیگوار لینڈ روور کو 20 کروڑ پاؤنڈز کا نقصان

Scroll to Top